لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ،مرکزی سینئر نائب صدورتنویرخان،مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ، سلمان پرویز ،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ناصر چوہان ایڈووکیٹ، ملک شکیل اعوان اورمیاں شہزادحسن وٹوایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں قومی چوروں کاگٹھ جوڑ توڑناہوگا ورنہ ملک میں بدعنوانی ریاست کی رگ رگ میں سرائیت کرجائے گی۔ بحیثیت ریاست پاکستان کی ناکامی اوربدنامی میں بدعنوانی کاکلیدی کردار ہے ، بدعنوان قابل رحم نہیں۔ہمارے ملک میں چورمحتسب سے زیادہ طاقتور اوربااثر ہیں،اگراحتساب نہ ہواتوخونی انقلاب کسی سیلاب کی طرح چوروں کوبہالے جائے گا۔بدعنوان عناصر کوقانون کی گرفت اورسزاکاڈر نہیں اسلئے وہ ایوانوں اوراداروں میں دندناتے پھرتے ہیں۔کرپشن وہ ناسور ہے جو صرف اورصرف آپریشن سے ختم ہوگا۔نیب کے اشتہارات اوربینرز سے کچھ نہیں ہوگا،کرپشن کاسد باب کرنے کیلئے سخت قانون بنانے کی ضرورت ہے۔وہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرر ہے تھے۔ مقررین نے مزید کہا کہ عدلیہ آزاد ہوگئی مگر ابھی انصاف کوآزادی نہیں ملی ،سائل ہنوزانصاف کے منتظر ہیں۔ آزاد عدلیہ کے ہوتے ہوئے ملک میں مہنگائی ،مفلسی ،عوام میں مایوسی ،بے چینی اوربے یقینی ایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔