مچھ میں معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو گرفتارکیا جائے:سکینہ شاہین

Jan 10, 2021

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سکینہ شاہین خان نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہونے والے ظلم کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے لیکن حکومت ہزارہ برادری کے تحفظ کو یقینی بنائے ، گیارہ معصوم جانوںکے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے، ہزارہ برادری ایک عرصے سے ظلم کا شکار ہے پاکستانی شہری ہونے کے ناطے ان کے جان مال کی حفاظت حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹروبلیف ویلفیئر فائونڈیشن کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا، سکینہ شاہین خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پورے ملک کے وزیراعظم بنیں اور مچھ دہشگردی کے شہداء کے لواحقین سے اگر پہلے روز ہی مل لیتے تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے معصوم لوگ سخت ترین سرد ی میں چھ روز تک وزیراعظم کا انتظار کرتے رہے۔

مزیدخبریں