لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر فاسٹ بائولر جنید خان دلبرداشتہ، لندن یا امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے پر غور شروع کر دیا۔ 31 سالہ جنید خان کو پہلے دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا اور پھر نیوزی لینڈ کے 35 رکنی سکواڈ میں بھی جگہ نہیں مل سکی ۔ جنید خان امریکہ یا برطانیہ منتقلی پر غور کررہے ہیں، ان کی اہلیہ بھی لندن میں مقیم ہیں۔جنید خان کو امریکہ اور برطانیہ میں کرکٹ کھیلنے کی آفرز آئی ہیں۔