لاہور (سپورٹس ڈیسک )برمنگھم سٹی ویمنزٹیم نے کھلاڑیوںکی اکثریت زخمی ہونے کی وجہ سے ٹوٹنہم کے خلاف میچ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ۔ انجری کی وجہ سے کھلاڑیوں کی اکثریت میچ کیلئے دستیاب نہیں تھی ۔ فٹبال ایسوسی ایشن نے میچ ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔ رواں ہفتے مزید تین میچز بھی کرونا کی وجہ سے ملتوی کئے گئے ہیں ۔ کلب منیجر کارلا وارڈ کے مطابق میچ کیلئے صرف دس کھلاڑی دستیاب تھیں۔
کھلاڑیوں کی اکثریت زخمی ‘برمنگھم سٹی ویمنز ٹیم فٹبال میچ سے دستبردار
Jan 10, 2021