پاکستان ٹیسٹ سکواڈ آکلینڈ سے روانہ‘آج شام وطن آمد

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں نے وطن واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے۔ٹیسٹ سکواڈ گزشتہ صبح کرائسٹ چرچ سے آکلینڈ پہنچا جہاں دو گھنٹے کے بعد دبئی کے لیے سفر شروع کیا، پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے ارکان براستہ دبئی آج شام لاہور پہنچیں گے۔ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت سکواڈ میں شامل 19 ارکان لاہور پہنچیں گے، اظہرعلی، عابد علی، فہیم اشرف، محمد عباس، نسیم شاہ، عمران بٹ، ظفر گوہر، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان بھی سکواڈ کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے۔حارث سہیل سیالکوٹ، بیٹنگ کوچ یونس خان، سرفراز احمد، شان مسعود، فواد عالم اور سہیل خان کراچی پہنچیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...