برفانی طوفان ‘ اٹلیکٹو میڈرڈ اور اتھلیٹک بلبائو کے درمیان فٹبال میچ ملتوی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) اٹلیکٹو میڈرڈ اور اتھلیٹک بلبائو کے درمیان فٹ بال میچ برفانی طوفان کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ سپین میں لالیگا لیگ کے سلسلہ میں شیڈول میچ سے قبل گزشتہ روز برفانی طوفان شروع ہو گیا جس کی وجہ سے گرائونڈ میں ہرطرف بر ف ہی برف ہو گئی ۔ برف کے باعث شہر میں چلنا پھرنا بھی مشکل ہو گیا۔ شہر یوں کی مدد کیلئے سکیورٹی فورسز کو روانہ کیا گیا ۔میدان کھیل کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے منتظمین نے میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ کھلاڑیوں نے جس طیارہ میں سفر کرنا تھا برفانی طوفان کی وجہ سے فلائٹ روانہ نہ ہوسکی اور اسے واپس موڑ دیا گیا کیونکہ برف کی وجہ سے طیارہ کا میڈرڈ رن وے پر اترنا ناممکن تھا ۔ دونوں کلبوں نے مشکل صورتحال میں میچ ملتوی ہونے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ میچ کے نئے شیڈول کا اعلان بعدمیں کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن