کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ سندھ حکومت سے واپس لے لیا گیا

Jan 10, 2021

کراچی (نیٹ نیوز) 739 ارب روپے مالیت کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں دو بڑی تبدیلیاں کردی گئیں۔ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی اپ گریڈیشن اور آپریشن کا منصوبہ وزارت ریلوے کو دے دیاگیا ہے۔ اس سے قبل کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ وزارت ریلوے کی مخالفت کے باعث اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سندھ حکومت کے سپرد کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی مداخلت پر ای سی سی کا فیصلہ تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب کراچی سرکلر ریلوے کی اپ گریڈیشن اور آپریشن کا منصوبہ وزارت ریلوے کو تفویض کیا گیا ہے۔ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کمیٹی میں ایم کیو ایم پاکستان کے جاوید حنیف کو بھی شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مزیدخبریں