سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان کے خلاف اس وقت جو بڑی سازشیں ہو رہی ہیں ان میں انڈیا سب سے آگے ہے۔ہم ہر وہ کچھ کریں گے جو پاکستان کی فلاح کے لئے ہے۔ایک ماہ پہلے میں نے بتا دیا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی ہونے والی ہے میرے پاس کوئی جادو نہیں ہے میرا اندازہ ہے ۔وزیراعظم مودی نے جس انداز سے پاکستان کو دھمکی دی افسوسناک ہے اور وہ داعش جو عراق سے اٹھی دمشق سے ہوتی ہوئی افغانستان میں آئی۔جس انداز سے جو اب انڈیا میں تربیتی سنٹر بنے ہوئے ہیں۔وہ پاکستان کے لئے نہیں چائنہ کے لئے بھی خطرہ ہے۔مودی کا پروگرام ہے پورے خطہ میں ہندوتوا لانا۔آر ایس کے ذریعے ہندو ازم کا پرچار کرنا۔ میں پوری سیاسی جماعتوں سے اپیل کرونگاکہ ہمارے اندر جو تفرقہ پڑا ہوا ہے اسکا خاتمہ ہونا چاہیے۔کل دھرنے سے بھی میں عمران خان سے کہا تھا آپ اپنی ایگو کو ایک طرف رکھیں۔آصف زرداری کی سب سے اچھی بات کہ وہ سب کے پاس چل کے جاسکتے ہیں۔ہم نے پانچ سال اس سے زیادہ مشکل حالات میں پورے کئے۔ہم نے ایگو نہیں رکھی تھی۔کوئٹہ میں 97 لوگ شہید ہوئے وہ اس وقت نہیں دفنا رہے تھے۔میں خود ایران گیا ایران کے صدر سے بات کی۔سرجیکل اسٹرائیک کا مودی کو بہت پرانا شوق ہے کیونکہ وہ انڈین فلمیں بہت دیکھتے ہیںاور وہ بہت سے اداکاروں سے متاثر ہیں۔ پوری قوم کو آگاہ کرتا ہوں کہ ہماری فوج ہمارا ڈیفنس سسٹم ہے وہ ان پلیس ہے۔اگر انڈیا کوئی حماقت کی انڈیا کو نہیں پتا ہمارے پاس کیا ہے۔ہمارے پاس جو ٹیکنالوجی ہے وہ مقابلہ کے ساتھ بھرپور جواب کی صلاحیت رکھتی ہے۔انڈیا کے لوگ مودی کو سمجھائے کہ دنیا میں دوسروں کو بھی رہنے کا حق دیں۔کشمیریوں کا حق بھی دیں۔آج 525 دن ہوگئے ہیں کشمیریوں کو کرفیو میں رکھا ہوا ہے۔پوری مسلم امہ کے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلا ابھی تک جس انداز سے کشمیری پس رہے ہیں،میںنے حکومت کو کہا ہے کہ میں تمام ثبوت فراہم کرتا ہوں انہیں عالمی کریمنل عدالت میں لیکر چلیں۔کٹہرے میں میں کھڑا کراونگا اس کومیں مودی سے سوال جواب کرونگا۔میں ثابت کرونگا وہ کریمنل بھی ہے اور دہشت گرد بھی۔اس نے پاکستان توڑنے کی کوششیں کیں ان سب کی تفصیل بیان کرونگا،فیٹف میں کیسے لیکر گئے ڈس انفو لیب کے متعلق میری تمام اسٹیٹمنٹ موجود ہے۔فیٹف میں لے جاکر ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔فیٹف نے ہماری تقریبا ساری ایکسپورٹ بند کی ہوئی ہے۔بہت ساری کنڈیشنز لگا دی ہیں۔تمام قوم سیاسی جماعتوں کو ایک ہوکر اسکا مقابلہ کرنا پڑے گا۔سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا اسے بہت شوق ہے۔ہمارے پاس کوونٹر کرنے کی بھی مکمل صلاحیت ہے۔عمران خان کا دھرنا کتنے دن رہا۔بہت دھرنے ختم کرائے اور اب دھرنے کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔چائنہ نے ہمارے بعد آزادی حاصل کرکے پوری دنیا میں نمبر ون بنے ہیں۔آئیں ملکر کام کریں لڑائی جھگڑے چھوڑیں بغض نکالیں دل سے اور ہم چائنہ سے بھی آگئے بڑھیں گے۔رحمان ملک نے مزید کہا کہ انڈیا میں داعش کے ٹریننگ کیمپ پاکستان اور چائنہ دونوں کیلئے خطرناک ہیں پاکستان میں جو بڑی سازشیں ہو رہی ہیں ان میں انڈیا سب سے آگے ہے کٹہرے میں کھڑے ہوکر ثابت کرونگا کہ مودی نے پاکستان توڑنے کی کوشش کی رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اگر انڈیا نے سرجیکل ا سٹرائیک کی حماقت کی تو انڈیا تباہ ہوجائے گا انڈیا جانتا ہی نہیں کہ ہمارے پاس کتنی جدید ٹیکنالوجی ہے۔