راولپنڈی)جنرل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو سزائیں سنا دیں،مجرم محمد غازی کو جرم ثابت ہونے پر مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر عمرقید و 10سال قید مع02لاکھ جرمانے عدم ادائیگی پر مزید 06 ماہ قید کی سزا سنائی گئی، ملزم کو 05 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی سزا اور عدم ادائیگی کی صورت میں جائیداد ضبطگی و 06 ماہ مزید قید کی سزا بھی سنائی گئی، مجرم محمد غازی نے اکتوبر سال 2017ء میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر نورین بی بی کو فائرنگ کر کے قتل جبکہ مدعی مقدمہ محمد اصغر کو زخمی کر دیا تھا،جس کا مقدمہ تھانہ جاتلی میں درج کیاگیاتھا۔