کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان اسمبلی کے پارٹی رکن انجینئر محمد اسماعیل نے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی غیرمعمولی اہمیت کا حامل فورم ہے۔ دھاندلی زدہ حکومت کو چٹھی کادودھ یاد دلائیں گے۔ جی بی عوام کے مسائل کو اسمبلی فورم پر اٹھایا جائے گا۔