ملک سرود لاہور ، رانا وقاص گوجرانوالہ ، عظمت سدھو شیخوپورہ بار کے صدر منتخب

لاہور‘ شیخوپورہ‘ گوجرانوالہ‘ قصور‘ ننکانہ‘ حافظ آباد (اپنے رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی+ علاقائی نمائندوں سے) پنجاب میں بار ایسوسی ایشنز کے الیکشن 2021-22ء مکمل ہو گئے لاہور ملک سرور گوجرانوالہ رانا وقاص‘ شیخوپورہ  عظمت سدھو‘ ننکانہ رائے قاسم اور حافظ آباد میں الطاف اصغر بھٹی صدر منتخب ہو گئے جبکہ قصور میں جھگڑے کی وجہ سے الیکشن 23جنوری تک ملتوی کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق لاہور میں احسن بھون کی سربراہی میں انڈیپینڈنٹ گروپ جسے ماضی میں عاصمہ جہانگیر کی سرپرستی حاصل رہی  کے امیدوار ملک سرور صدر منتخب ہو گئے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق ملک سرود لاہور بار کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے 2544 ووٹ حاصل کیے ہیں۔لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پولنگ بر وقت شروع ہوئی اور مقررہ وقت پانچ بجے تک جاری رہی۔مجموعی طور پر 10ہزار7 سو 14  ووٹروں نے ووٹ کاسٹ کیا۔  ملک سرود  نے 2544  جبکہ مدمقابل حامد خان گروپ کے رائو سمیع نے 2503 ووٹ لئے۔ سیکرٹری کی نشست پر  احمد سعد 2894 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ  مدثر بٹ 2760 ووٹ، سیدہ عظمیٰ نے 157، چودھری شہزاد نے 1110 جاوید ہاشمی 1758 ووٹ حاصل کر سکے۔ نائب صدر کی نشست 2410 ووٹ لیکر رانا شاہد نے جیت لی۔ فنانس سیکرٹری کے لئے رانا اکمل 1840 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جوائنٹ سیکرٹری کے لئے میاں فرحت  2546 ووٹ کے ساتھ کامیاب ٹھہرے  لائبریری سیکرٹری کی نشست  2141 ووٹ لے کر پروفیسر عتیق نے حاصل کر لی۔نائب صدر ماڈل ٹائون کے لئے رانا کوثر سلہری نے 2112 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ،نائب صدر کینٹ کی سیٹ کے لئے عرفانہ کھچی نے 2617 ووٹ لیکر کامیابی اپنے نام کی آڈیٹر کے لئے 2115 ووٹ کے ساتھ حافظ عثمان کامیاب ہو گئے یاد رہے کہ الیکشن بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ہوئے، اس لیے نتائج کے لیے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا۔ اور ووٹنگ ختم ہونے کے کچھ ہی دیر بعد نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ اس موقع پر کامیاب وکلا نے جشن  منایا اور نعرے بازی کی۔لاہور سے نمائندہ خصوصی ک مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے موقع پر لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی طرف سے سکیورٹی کے بھرپور اقدامات کئے گئے۔ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ سمیت متعلقہ پولیس افسران سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیتے رہے۔ 400 سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات رہے۔گوجرانوالہ  سے نمائندہ خصوصی کے مطابق  ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں رانا وقاص 1016 ووٹ لیکر صدر جبکہ احمد بلال ڈھلوں 1061   ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے الیکشن کمیشن بورڈ کے ممبران شہید اسلم جوڑا۔نور مرزا۔ شیخ محمد ارشد۔ ارشد محمود  اور خواجہ احسن کیجانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق با رایسوسی ایشن کے سال 2021/22کے لیے رانا وقاص 1016 ووٹ لے کر صدر .احمد بلال ڈھلوں1061   ووٹوں سے جنرل سیکرٹری ،ضیاء رسول 1061 ووٹوں کے ساتھ سینئر نائب صدر۔ولید اعظم 978 ووٹ لیکر نائب صدر۔محمد جہانزیب ملک 998 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری         مرزا 761 ووٹوں کیساتھ جوائنٹ سیکرٹری۔میاں زوہیب آڈیٹر۔لائبریری سیکرٹری حافظہ زونیرہ منتخب ہوئے اس موقع پر نو منتخب عہدیداران کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے مٹھایاں تقسیم کی اور نوٹ نچھاور کیے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب صدر و جنرل سیکرٹری نے کہا کہ بار اور بینچ کے درمیان مضبوط تعلقات کو استوار کیا جائے گا وکلاء  برادری کو در پیش مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لائیں گے۔شیخوپورہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے سالانہ انتخابات میں چودھری عظمت حسین سدھو صدر ،میاںعلی بشیر جنرل سیکرٹری اور مس مطہر یونس گل نائب صدر منتخب ہوگئیںانتخابی نتائج کے مطابق چودھری عظمت سدھو نے 653 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے میاں علی بشیر 908 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے  نائب صدارت کیلئے مس مطہرہ یونس گل 984 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیںننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق  ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے سالانہ انتخابات 2021ء میں بابا محمد امین بھٹی گروپ  کے رائے قاسم مشتاق کھرل 209 ووٹوں کی برتری سے صدر، رانا دلدار احمد میئو 102ووٹوں کی برتری سے نائب صدر اور چوہدری اسد صابر گجر17 ووٹوں کی برتری سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ دیگر عہدیدران میں وقار یونس بھٹی(جائنٹ سیکرٹری)، محمد عامر گورسی (فنانس سیکرٹری)، سیدعمران حیدر زیدی(لائبریری سیکرٹری) اور بابا محمد امین بھٹی گروپ کے حسن ناصر شیخ ( آیڈیٹر) منتخب ہوگئے۔کامیابی کی اس خوشی میں باباامین بھٹی گروپ کے حامی وکلاء نے خوش جشن منایا مٹھائیاں تقسیم کیں۔حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت  کے مطابق  ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن سال2021-22 میں الطاف اصغر بھٹی گروپ نے میدان مار لیا صدر الطاف اصغر بھٹی ، جنرل سیکرٹری عامر نذیر تارڑ ،کامیاب ہوگئیقصور سے (نمائندہ نوائے وقت کے مطابق  قصور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات2021-22بدنظمی ولڑائی جھگڑوںکے باعث ایک ہفتہ کیلئے ملتوی  کر دیئے  گئے پولنگ کے دن  بائیؤ میٹرک سٹم  بیٹھ گیا۔  جس پر دونوں گروپوں میں تلخ کلامی ہوئی  ہاتھا پائی اور لڑائی جھگڑے میں تبدیل ہو گئی حالات کشیدہ ہونے کے باعث الیکشن ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کر دیا نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...