سانحہ مچھ کے شہدا کی تدفین ، وزیراعظم نے بتایا بلیک میلنگ جملہ پی ڈی ایم کیلئے تھا: ہزارہ رہنما آغا رضا

Jan 10, 2021

کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کارکنوں کو کوئٹہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں وفاقی‘ صوبائی وزرائ‘ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کوئٹہ میں نمازجنازہ ادا کی گئی گی جس میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری‘ وفاقی وزیر علی زیدی‘ معاون خصوصی زلفی بخاری‘ بلوچستان کے وزراء اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ شہداء کے لواحقین دھاڑیں مار کر روتے رہے۔ شہداء کی تدفین کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔کوئٹہ سے بی بی سی کے مطابق نماز جنازہ میں بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، صوبائی و وفاقی وزرا اور قبائلی عمائدین کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیراعظم عمران سے ملاقات کے بعد ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء سابق صوبائی وزیر آغا محمد رضا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے شہداء کے لواحقین کے تمام مطالبات پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، ملاقات میں وزیر اعظم سے بلیک میلنگ والے جملہ پر احتجاج ریکارڈ کیا گیاوزیراعظم نے وضاحت کی کہ بلیک میلنگ والا جملہ پی ڈی ایم کے قائدین سے متعلق کہا تھا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد سردار بہاد خان وویمن یونیورسٹی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو فی کس 25 لاکھ روپے دیا گیا ہے آج شہداء کے لواحقین کو 15لاکھ روپے کیش دئیے جبکہ مزید 10لاکھ روپے دئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ ہزاہ برادری پر ایسے واقعات رونما نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو بڑا مان کر شہداء نے انہیں لیے کوئٹہ بلایا تھا وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ 22 سالوں سے جو ہزارہ قوم کے ساتھ ہورہا ہے اس کا ازالہ کرینگے انہوں نے کہا کہ  6 دنوں سے جو دھرنے کے پلیٹ فام سے بات کررہے تھے وہ شہداء کی ترجمانی کررہے تھے لواحقین کی جانب سے گزشتہ روز فیصلہ ہوا تھا کہ خالق ہزارہ کو وزیراعظم کے ملاقات میں شامل نہ کیا جائے لواحقین کا مطالبہ تھا جن لوگوں نے اس دھرنے کیخلاف بات کی ان کو ملاقات میں نہ بلایاجائے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بلیک میلنگ کے جملے پر وضاحت دی کہ یہ جملہ انہوں نے پی ڈی ایم کی قیادت کے لئے کہا تھا جو سیاسی مقاصد کے لئے دھرنے کا اسٹیج استعمال کر رہی تھی جس کے بعد لواحقین مطمئن ہوگئے او ر انہوں نے وزیراعظم کا کوئٹہ آمد پر شکریہ ادا کیا .

مزیدخبریں