ایرانی ڈیزل، پیٹرول اسمگلنگ کی روک تھام کی جائے، رحمت وردگ

Jan 10, 2021

کراچی (سٹی نیوز) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ ایرانی ڈیزل، پیٹرول کی کھلے عام اسمگلنگ اور فروخت جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ ڈھائی سال سے میں تواتر سے اس کی روک تھام اور اس سے ملکی خزانے کو پہنچنے والے بھاری نقصان کے متعلق وزیراعظم سمیت اہل اقتدار کو آگاہ کرتا رہا ہوں لیکن حکومت نے نہ تو کبھی کوئی جواب دیا اور نہ ہی اس کی روک تھام کیلئے کوئی موثر اقدام کیا ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ڈیزل پیٹرول کی اسمگلنگ سے قومی خزانے کو تقریباً 900 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے حکومت کو ڈھائی سال بعد ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی اسمگلنگ پر کریک ڈائون کا خیال آیا، اسمگلنگ تو بارڈر سے ڈیزل پیٹرول کی سپلائی رکونے پر ہی ختم ہوسکتی ہے لیکن کریک ڈائون پیٹرول پمپوں پر شروع کرکے غیر موثر اور دکھاوے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ اگر حکومت اسمگلنگ کی روم تھام میں سنجیدہ ہے تو بارڈر سے ہی سپلائی روکی جائے انہوں نے کہا کہ ڈیزل، پیٹرول، کیروسین اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برابر ہونی چاہیئے۔ جس سے پیٹرولیم مصنوعات میں ملاوٹ کا خاتمہ اور لوگوں کو معیاری پیٹرولیم مصنوعات میسر آسکیں گی۔

مزیدخبریں