چینی کی قیمت میں اضافے اور بحران کے خدشے پر جوڈیشل ایکٹوزم  پینل کاصدر‘وزیراعظم کو خط

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )چینی کی قیمت میں اضافے اور بحران کے خدشے پر جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے صدر مملکت اور وزیر اعظم کو چٹھی لکھ دی ہے ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں 10روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ۔ گنے کی پیداوار میں کمی کے پیش نظر چینی کی قلت کا خطرہ ہے ۔ چینی کی قلت کے پیش نظر پہلے ہی سے چینی درآمد کی جائے چینی درآمد نہ کرنے کی صورت میں چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے فوری چینی درآمد کی جائے تاکہ قلت پیدا نہ ہو اگر چینی درآمد نہ کی گئی تو اس پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن