کامونکے(نامہ نگار)جی ٹی روڑ پر لگی سولر لائٹس کا کروڑوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا، مقامی انتظامیہ نے سولر لائٹس کو ہائیڈل بجلی کی سپلائی سے روشن کردیا ہے،جس سے بارش کے دوران سڑک عبور کرنے والے شہریوں کو کرنٹ لگنے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے. بتایا گیا ہے کہ چند سال قبل جی ٹی روڈ پر لاہور سے گوجرانوالہ تک آنے والے شہروں اور قصبوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سولر لائٹس لگائی گئی،جو کئی سال گزرنے کے باوجود بھی فعال نہ ہوسکی اور بعد میں ان کھمبوں پر لگے آلات بھی زنگ آلود ہوکر ناکارہ ہوگئے جنہیں بعد میں مخیر حضرات کے مالی تعاون سے مقامی انتظامیہ نے سولر کی بجایے ہائیڈل پاور پر کنورٹ(تبدیل) کرکے فعال کردیا جس سے رات کے دوران شہر کی حدود میں جی ٹی روڈ روشنی سے جگمگاتو گیا پر کھبموں کی تنصیب کی جگہوں پر ڈیووائیڈر دیوار کو مکمل کرنے کی بجائے اسی طرح چھوڑ دیا گیا ہے جہاں سے اکثر شہری سڑک عبور کرتے ہوئے ان کھمبوں کو چھوتیہیں،بارش کے دوران لوہے کے ان کھمبوں میں اکثر کرنٹ آجاتا ہے جس سے بجلی کے کرنٹ سے شہریوں کی ہلاکتوں کا شدید خدشہ پیدا ہوچکا ہے،شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے کھمبوں کی جگہ پر چھوڑی ہوئی دیواروں کو جلد سے جلد تعمیر کرنے کا مطالبہ کیاہے۔