پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ کے ہمراہ ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کی کمپئین کے سلسلہ میں انتخابی جلسوں اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گھٹیا سیاست آل شریف اور ان کے حواریوں کا پرانا وطیر ہ ہے، ڈسکہ کی باشعور عوام 19 فروری کو اپوزیشن کا ریاست مخالف بیانیے کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے، پی آئی این اے 75 کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، پوری پارٹی متحد ہے اور ضمنی الیکشن مل کر لڑے گی، انہوں نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، پی ڈی ایم کا ملک دشمن چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہو چکاہے پی ڈی ایم کی چھتری کے نیچے چور لٹیرے جھوٹے اور فراڈیوں کا ٹولہ جمع ہے، ڈسکہ ا ور وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں پریشان لیگ کو عبرتناک شکست ہوگی، تحریک انصاف کی حکومت کا مقابلہ موجودہ اپوزیشن کے چور ٹولے سے ہے جنہوں نے کئی دہائیوں تک ملک وقوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سینکڑوں سابقہ یوسز چیئرمینوں اور کونسلروں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیااور پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، ڈسکہ پہنچنے پر اعجازاحمدچوہدری، علی امتیاز وڑائچ، ظفراللہ چٹھہ،عامر مجید، ڈاکٹر مصباح ظفر اور زریں رحمان کا شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،اعجازاحمدچوہدری نے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں این اے 75کے مختلف یوسیز میں استقبالیہ تقریبات میں شرکت اور خطاب کیا۔ اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری سنٹرل پنجاب قاری ذوالفقار علی سیالوی، امیدوار این اے 75 علی اسجد ملہی، ضلعی صدر ادریس چیمہ، حاجی امان اللہ اعوان، چوہدری ممتاز، زرارخان، ذکاء اللہ کھارا، رانا صاحب، افتخار ساہی، چوہدری، شاہنواز، چوہدری محسن کرامت، چوہدری منور گل، چوہدری منور راں، عنصر آفتاب وڑائچ، چوہدری مقبول گجر، میاں رفیق، عظیم نوری گھمن، چوہدری طاہر اقبال، سلمان اقبال چیمہ، لطیف غنی، زبیراسلم چیمہ سمیت کثیر تعداد میں پی ٹی آئی کے عہدیداران،کارکنان موجود تھے۔
گھٹیا سیاست آل شریف اور ان کے حواریوں کا پرانا وطیر ہ ہے : صدر اعجازاحمدچوہدری
Jan 10, 2021 | 18:36