وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صوبے کے ہر شہر میں بجلی کی مکمل بحالی کیلئے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں -وزیر اعلی عثمان بزدار رات گئے سے صبح تک صوبے میں بجلی کے حوالے سے صورتحال کو ذاتی طور پر مانیٹر کرتے رہے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کمشنرز اور آرپی اوز کو بھی ضروری ہدایات جاری کیں -وزیر اعلی عثمان بزدار مشکل میں ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور عوام کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتے ہیں -وزیر اعلی عثمان بزدار اب بھی وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں -بجلی کی صورتحال بہت بہتر ہو چکی ہے-عوام کو اس ضمن میں اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے-انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ پیدائشی نقائص کی حامل پی ڈی ایم نے اس ٹیکنیکل فالٹ پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی-راجکماری کی کنیزوں کو صرف جھوٹ بولنے کے پیسے ملتے ہیں -انہوں نے کہا کہ عوام کو اصل صورتحال سے آگاہ رکھناہماری ذمہ داری ہے-بدقسمتی ہے کہ ہمیں اپوزیشن بھی ملی بھی تو وہ انتہائی گٹھیا اور عقل سے پیدل-