وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ایکسل کیبل کمپنی کے سی ای او اور سماجی شخصیت سلمان ظفر چوہدری نے ملاقات کرتےہوئے اپنے علاقائی مسائل پر گفتگو کی ۔ سلمان ظفر کا کہنا تھا کہ ضلع بہاول نگر اور ہارون آباد انتہائی پسماندگی کا شکار ہیں، اور ان اضلاع میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر پر زور دیا کہ ان علاقوں میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی پراجیکٹس کا آغاز کیا جائے۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سلمان ظفر چوہدری کو یقین دِلایا کہ متعلقہ علاقوں کے تمام سکولوں کو اعلیٰ درجے کی سائنسی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔لاہور میں جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سلمان ظفر کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے سلمان ظفر چوہدری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایسی نوجوان کاروباری برادری کی ضرورت ہےجو ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور ملک کے لئے نیک نامی کا باعث بنے ۔
ملک کو پڑھی لکھی اور معاشرے کی بہتری میں کردار ادا کرنے والی نوجوان کاروباری برادری کی ضرورت ہے: وفاقی وزیرفواد چوہدری
Jan 10, 2021 | 18:54