قاہرہ(اے پی پی)مصر کے علاقے سینا میں2 بسوں کے درمیان ہونے والے المناک تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ۔عرب نشریاتی ادارے نے مصری وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ سینا شہر سے 10کلومیٹر دور ایک مقامی کمپنی کے زرعی مزدوروں کو لے کر جانے والی بس دھند کے باعث مخالت سمت سے آنے والی ڈیلٹا کمپنی کی بس سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں 16افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی 13 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچیں جن میں زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔