جدہ (اے پی پی) سعودی عرب کے شہر جدہ کی میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مقررہ قواعد و ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر 22 دکانوں کو سیل کر دیا۔ شہر میں مختلف نوعیت کی 47 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف مقامات پر، مقام تجارتی مراکز، مالز اور ریستورانٹس وغیرہ کے تفتیشی دورے کئے۔ 2 روز کے اندر جدہ کی متعدد مارکیٹوں کے 6 ہزار 152 دورے کئے اور ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں پر 22 دکانوں کو سیل کیا گیا۔
کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جدہ میں 22 دکانیں سیل
Jan 10, 2022