اسلام آباد(نا مہ نگار) حکومت نے آئندہ سردیوں میں گیس بحران سے نمٹنے کیلئے ملک میںایک نئے سرکاری ایل این جی ٹرمینل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ، تینوں حکومتی کمپنیوں پورٹ اتھارٹیز، پی ایس او اور سوئی کمپنیاں(ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی)کومشترکہ طورپر سال 2022-23میں آئندہ سردیوں میںایک نئے ایل این جی ٹرمینل کے قیام پر تجویز آئندہ 15دنوں میں پیش کرنے کے احکاما ت دیئے ہیں ،تینوں کمپنیوں کو اس مجوزہ منصوبہ پر تیزی سے کام کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک میں دونجی ایل این جی ٹرمینل جن کی صلاحیت 1.2ارب مکعب فٹ یومیہ ہے کام کررہے جبکہ دومزید نجی ملکیت کی کمپنیوں کو لائسنس جاری بھی کیے گئے ہیں لیکن ان دونوں کمپنیوں کی طرف سے آئندہ سردیوں میں ان نجی کمپنیوں کے ایل این جی ٹرمینل کی آپریشنل ہونے کی مواقع کم ہیں ج،دوسری جانب وفاقی حکومت نے حکومتی سرپرستی میں ایک نئے ایل این جی ٹرمینل کے قیام پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایات کی ہیں ، وزیرا عظم کی سربراہی میں29دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں گوادر اور کراچی کے درمیان ورچوئل ایل این جی پائپ لائن کے مجوزہ منصوبہ میں ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں کراچی میں ایک اور نئے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کا بھی فیصلہ کیاگیا ۔ اجلاس میں دونجی کمپنیوں تعبیرانرجی اور انرگیس کی طرف سے ایل این جی کے ٹرمینلز کے قیام پر ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیاگیا کہ حکومتی کمپنیوں پر مشتمل ایک کنسورشیم پورٹ اتھارٹیز ، سوئی کمپنیوں اور پی ایس او ایک نیا ایل این جی ٹرمینل ہنگامی بنیادوں پر قانم کرے گی
گیس بحران ،حکومت کا نئے سرکاری ایل این جی ٹرمینل کے قیام کا فیصلہ
Jan 10, 2022