لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روز گاری ، لاقانوینت کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا غریب عوام سے متعلق ضمیر مر چکا ہے مزدور،تنخواہ دار طبقہ موجودہ مہنگائی سے زندہ درگور ہوچکا ہے حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں عوام کو مہنگائی کے سونامی کا تحفہ دیا ۔ حکومت عوام کو مہنگائی مخالف بڑی احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور کر رہی ہے ۔ حکمران ٹولے نے ملک و قوم کو آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے پاس گروی رکھ دیا ہے مز دوروں اور غریبوں کا معاشی قاتل حکمران ٹولہ عوام پر مسلط ہے۔غریبوں مزدوروں، کسانوں کی آہیں اٹھ رہی ہیں۔ اندھا دھند مہنگائی میں اضافہ پر سیاسی جماعتوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔