کوٹ ادو( خبرنگار )سا بق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراء نے کہا ہے کہ حکومت رش میں پھنسے شہریوں کو نہیں بچاسکتی وہ مہنگائی کی دلدل سے عوام کو کیسے نکالے گی حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں بلکہ ان کے لیے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا بھی تھا۔وزیر اعظم میں تو اخلاقی جرات نہیں کہ وہ اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیں،انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے پیل کی کہ وہ اس واقعہ پر سوموٹو ایکشن لیں اس سنگین مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار وزیروں کے خلاف کاروائی کریں۔