شجاع آباد ڈرائیونگ سکول سے پندرہ سو سے زائد بہترین ڈرائیور بنا چکے: آصف اکبر لنگاہ

شجاع آباد(سٹی رپورٹر‘ نمائندہ نوائے وقت) انچارج شجاع آباد ڈرائیونگ سکول آصف اکبر لنگاہ نے نیشنل پریس کلب شجاع آباد کے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ شجاع آباد سٹی ٹریفک پولیس کے زیر انتظام ڈرائیونگ سکول کے قیام سے لے کر اب تک پندرہ سو سے زائد خواتین اور حضرات کو ٹریننگ دے چکے ہیں۔ آصف اکبر لنگاہ نے مزید کہا کہ شجاع آباد ڈرائیونگ سکول میں میں پندرہ دن کی ٹریننگ میںخواتین اور حضرات کو مہذب شہری اور ایک بہترین ڈرائیور بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن