لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی عدالت نے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کیخلاف کیس کی سماعت بد ھ تک ملتوی کرنے کی اپیل مستردکر دی ۔ اپیل کی سماعت شیڈول کے مطابق آج ہو گی ۔ عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار کو آسٹریلیا سے واپسی کا سامنا ہے ۔ وہ آسٹریلین اوپن کھیلنے کیلئے میلبورن پہنچے تھے جب انہیں ایئر پورٹ پر روک لیا گیا تھا ۔