لاہور (سپورٹس رپورٹر)73 ویں پنجاب گیمز 2022 کیلئے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کر نے والے کھلاڑی نا اہل ہو جائیں گے ۔ماس ریسلنگ ایونٹ کے انعقاد کیلئے قواعد و ضوابط (ایس اوپیز) پر مکمل عملدر آمد کر انے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اعلامیہ کے مطابق ہر ٹیم 4 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہوگی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی،آفیشل مقابلے سے نااہل ہو جائیں گے۔ میچ کے دوران ہر ٹیم/کھلاڑی کو مناسب یونیفارم میں ہونالازمی قرار دیا گیا ،امپائرز،ججز کا فیصلہ حتمی اور شرکا ء کیلئے پابند ہوگا، ٹیمیں،کھلاڑی مقابلے کے میچ شروع ہونے سے 30 منٹ پہلے مقام پر رپورٹ کریں بصورت دیگر نادہندگان کیخلاف واک اوور دیا جائیگا، مقابلے ناک آؤٹ کی بنیاد پر منعقد کیے جائیں گے۔ ٹیم آفیشلز کیلئے مقابلہ مکمل ہونے کے بعد سکور شیٹ پر دستخط کرنا لازمی قرار دیا گیا ۔ مقابلے ناک آؤٹ کی بنیاد پر منعقد کیے جائیں گے ۔ احتجاج احتجاجی فیس کیساتھ اپیل کی جیوری میں 5 گھنٹے کے اندر فیصلہ کریگی۔
پنجاب گیمز ‘ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کھلاڑی نا اہل ہونگے
Jan 10, 2022