برطانیہ میں خالصتان کیلئے ووٹنگ کا 8 واں مرحلہ‘ نقشہ بھی جاری 

لندن (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) برطانیہ کے شہر سوئف اور لیڈز میں سکھوں کی بڑی تعداد نے خالصتان کی آزادی کے حق میں ووٹنگ میں حصہ لیا۔ سکھ فارجسٹس نے خالصتان کا حتمی نقشہ بھی جاری کر دیا نقشے میں پنجاب کے ساتھ ہریانہ اور ہما چل پردیش کو بھی خالصتان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے ریفرنڈم 31 اکتوبر 2021ء کو لندن سے شروع ہوا اور لندن میں خالصتان ریفرنڈم کے پہلے مرحلے میں 30ہزار سے زائد سکھوں نے حصہ لیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم میں ڈالے گئے ووٹوں کی مجموعی تعداد اب تک 200,000 سے تجاوز کر چکی ہے۔ ریفرنڈم میں سکھوں کی بڑے پیمانے پر شرکت نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو بے چین کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی نے برطانیہ میں ریفرنڈم کو روکنے کی بھرپور کوشش کی تھی اور سکھوں کے ریفرنڈم کو روکنے کی بھارتی کوششیں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...