منی بجٹ، مری، سیالکوٹ سانحات  قومی اسمبلی، سینٹ کے ہنگامہ خیز اجلاس آج

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی اسمبلی کا 40 واں سیشن آج پیر  شام 4 بجے سے شروع ہوگا۔  جبکہ سینٹ اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ اہم اجلاس میں ضمنی فنانس بل2021ء اور سٹیٹ بنک بل پر عام بحث  کی جائے گی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف منی بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں سانحہ مری  اور سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کے بہیمانہ قتل پر بھی عام بحث ہو گی۔ قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بھی ہو گا جس میں منی بجٹ کو روکنے سمیت حکومت مخالف احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ عام بحث کے بعد منی بجٹ منظور کیا جائے گا۔ رواں ہفتے سینٹ آف پاکستان کی جانب سے منی بجٹ پر سفارشات بھی تیار کر کے قومی اسمبلی کو بھجوا دی جائیں گی۔ جبکہ سینٹ کا اجلاس سہ پہر تین بجے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...