اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان غلبہ اسلام و استحکام پاکستان کے لیے کوشاں ہے،تعلیمی اداروں میں مغربی یلغار اور بیرونی این جی اوز کی ایما پر نسل نو کو دین سے دور کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ پنجاب اور ضلع اسلام آبادکے ذمہ داران ارسلان کیانی،بلال عباسی، عبد لبا سط اوردلاور حفیظ نے’’نوائے وقت‘‘فورم سے گفتگو میں کیا انکا مزید کہنا تھا کے 11جنوری 2002کو چند صالح متقی اور پرہیزگار نوجوانوں ایم ایس او پاکستان کے نام سے ایک بیج بویا جو دیکھتے ہی دیکھتے ایک تناور درخت بن گیا جسکی جڑیں مملکت خداد پاکستان کے طول و عرض میں پھیلے دینی اور عصری تعلیمی اداروں تک پھیل گئیں جس نے سیکو لرازم اور لادینیت کے راستے میں بند باندھا عشق مصطفیؐ و عشق اصحاب مصطفی ؐسے سرشار نسل نو کی ایک ایسی کھیپ وطن عزیز کو مہیا کی جو پاکستان کو حقیقی معنی میں قائد و اقبال کا فلاحی و اسلام۔پاکستان بنانے کے لیے کوشاں ہیں جذبہ حب الوطنی سے سرشار یہ نوجوان مملکت خداد پاکستان کی بقا سالمیت اور اسکی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنا سعادت سمجھتے ہیں انکا مزید کہنا تھا کے منظم منصوبہ بندی کے تحت وطن عزیز کے مستقبل کے نوجوانوں کو فحاشی، عریانی اور منشیات جیسی لعنت میں مبتلا کر کے نہ صرف انکا بلکہ پاکستان کا مستقبل داو پر لگانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے جس کے خلاف ایم۔ایس۔او پاکستان سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے اور نوجوانوں کی فکری تربیت کر کے انکو اقبال کا شاہین بنانے کے لیے کوشاں ہے انکا مزید کہنا تھا کے ایم ایس او پاکستان نے اپنے اس 20 سالہ دور میں ہمیشہ طلبہ حقوق کے لیے عملی جدو جہد کی آغا خان بورڈ کی شکل میں جب عصری تعلیمی اداروں میں یلغار کی کوشش ہو یا آن لائن کلاسیز کا مسئلہ ہو یا نصاب تعلیم کی بات ایم۔ایس۔او نے اپنا بھر پور کرادر ادا کیا نہ صرف طلبہ حقوق بلکہ اساتذہ اور درسگاہ کے تقدس کے لیے ایم ایس او کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مسئلہ ناموس رسالتؐ کا ہو یا ناموس اصحاب مصطفیؐ کا ایم ایس او ہمیشہ میدان عمل میں رہی اور نسل نو کی صحیح معنی میں تربیت کرتی رہی ہے،انکا مزید کہنا تھایوم تاسیس کی مناسبت سے ایم ایس او پاکستان ملک بھر میں ''عشق مصطفیؐ'' کے عنوان سے معنون پروگرامات کا انعقاد کررہی ہے۔