اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مری میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی نوید اقبال کے بھائی کو ٹیلی فون کیا۔ صدر مملکت نے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ نوید اقبال اور ان کے بچوں کی ہلاکت پر شدید صدمہ ہوا۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔
صدر علوی کا شہید اے ایس آئی کے بھائی کو فون، تعزیت کی
Jan 10, 2022