سرداریاسین ملک پورے پاکستان کا سرمایہء افتخار ،قاضی احمدنورانی

Jan 10, 2022


کراچی (       سٹی نیوز)ستارہء امتیاز سرداریاسین ملک اپنی برادری کے ہی نہیں پورے پاکستان کاامتیاز اور سرمایہء افتخار ہیں، پاکستان بھر میں ان کی فلاحی خدمات کا دائرہ ان کی بلاامتیاز خدمات کی مثال ہے۔ان کے نام سے موسوم اسکل ڈیولپمنٹ اکیڈمی جہاں علاقے کی بچیوں کی تربیت کرکے ان معاشرے کا مثالی شہری بنارہی ہے وہیں ان کی فلاحی خدمات لائق تحسین وتقلید ہیں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، پاکستان کنٹریکٹرزایسوسی ایشن کے صدر حاجی میر زمان مندوخیل، پاک امن ویلفیئر کے چیئرمین سعید احمدبیگ ودیگر نے اکیڈمی کے زیرتربیت کورسز کی تکمیل کرنے والی طالبات میں سلائی مشینوں کی تقسیم  کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میزبان ملک عبدالناصرخلجی اور ملک محمدشکیل قاسمی نے بھی خطاب کیااور ایس وائی ایم اسکل ڈیولپمنٹ اکیڈمی کی کاوشوں اور خدمات پر روشنی ڈالی۔تقریب میںدیگر کورسز مکمل کرنے والی طالبات کوبھی تحائف دیئے گئے۔

مزیدخبریں