پیر صاحب پگاڑا کی سیاسی، مذہبی خدمات ناقابل فراموش ہیں:غلام یزدانی گیلانی

Jan 10, 2022


ملتان (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر سید شاہ مردان شاہ آف پیر صاحب پگاڑا کی سیاسی مذہبی اور روحانی خدمات ناقابل فراموش ہیں آپ نے منفرد انداز اختیار کرکے مارشل لاء کے سخت ترین دور میں پاکستان مسلم لیگ کو زندہ رکھا اور غیر سیاسی غیر جماعتی قومی اسمبلی میں مسلم لیگی وزیراعظم محمد خان جونیجو کو منتخب کروایا ان خیالات کا اظہار سنیئر مسلم لیگی مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے زیر اہتمام پیر صاحب پگاڑاکی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدرات الحاج محمد اشرف قریشی نے کی مہمان خصوصی مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی تھے حاجی محمد اسلم قادری حافظ محمد سعد علی حافظ مطاہر قادری حاجی نصیرالدین نسیم حاجی مقصود حسین قریشی حاجی ارشاد احمد ، عارف قریشی خلیفہ محمد قاسم نیازی ماجد علی نیازی صابر انصاری محمد سلیمان سلیم ایڈووکیٹ صابر علی شیخ، محمد اشرف قریشی نے کہا  پیر صاحب پگاڑا نے عملی طور پر پاکستان کی نظریاتی جغرافیائی اور دفاعی سرحدوں کا تحفظ کیا۔

مزیدخبریں