کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں اور گردونواح میں مسلسل اور تیزہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش سے علاقہ جل تھل،ندی نالے میں تغیانی،کھیت تالابوں میں بدل گئے ۔کلرسیداں دھانگلی روڈ پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے آزادکشمیر، چو آخا لصہ ، بیول،شاہ خاکی کی گاڑیوں گہرے پانی کے باعث پھنس گئیں ۔مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،نالہ کانسی اور نالہ سریں سمیت دیگر تمام ندی نالوں میں پانی کی روانی زوروں پر تھی مسلسل بارش سے کھیت تالابوں کی شکل اختیار کرگئے کچے گھروں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کلرسیداں کے راستے آزادکشمیر کے اضلاع میرپور،بھمبر اور کوٹلی کو راولپنڈی اسلام اباد سے ملانے والی سڑک دھانگلی روڈ گھنٹوں بند رہی دینی درسگاہ موہڑہ پھڈیال اور سہوٹ سوزوکی اسٹاپ کے مقام پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے کے باعث آمدوروفت بری طرح سے متاثر ہوئی ۔درجنوں گاڑیاں پانی میں پھنس جانے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور گاڑیاں گھنٹوں انتظار کے بعد اپنی اپنی منزل کو روانہ ہو سکیں۔
کلرسیداں، موسلادھار بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم
Jan 10, 2022