پیر سلطان العارفین صدیقی نے حضور شیخ العالم ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا دیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )حضور شیخ العالم ہسپتال کے سنگ بنیاد کے سلسلہ میں دارالعلوم محی الدین صدیقیہ چک بیلی خان میں تقریب منعقد کی گئی سجادہ نشین نیریاں شریف پیر سلطان العارفین صدیقی نے ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا اس موقع پر وائس چانسلر محی الدین اسلامک یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل ر آصف ممتاز سکھیرا، پرو وائس چانسلر محی الدین اسلامک یونیورسٹی برگیڈیئر ر طاہر صدیقی، پرنسپل محی الدین اسلامک میڈیکل کالج میرپور برگیڈیئر ر عبد الحلیم، ایم ایس محی الدین ٹیچنگ ہسپتال برگیڈیئر ر مبشر، بانی بیول ہسپتال اشتیاق چوہدری، سابق کمشنر پونچھ محمد خالد رفیق، سید جابر حسین شاہ، راجہ ابوذر، ایس ایچ او تھانہ چونترہ  مرزا آصف، سب انسپکٹر عدنان الپیال، چوہدری امیر افضل آف مہوٹہ موہڑہ، ڈاکٹر احمد ضیاء راجپوت، ڈاکٹر عرفان ملک، فہیم صدیقی کے علاؤہ دیگر نے شرکت کی حضور شیخ العالم ہسپتال کا اعلان پیر سلطان العارفین صدیقی نے گزشتہ عرس مبارک نیریاں شریف کے موقع پر کیا تھاپروجیکٹ انجینئر طارق عباسی نے ہسپتال کی تعمیر کے حوالہ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کا تعمیراتی کام 2022 میں ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...