گکھڑمنڈی(نامہ نگار) میگا فون ،لائوڈ سپیکر لگائے پھیری والوںاور بھکاریوں کے شور نے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے جی ٹی روڈ ،سروسز روڈز،بازاروں اور گلیوں میں گھوم پھر کر کاروبار کرنے والے اور بھیک مانگنے والے بھکاریوں نے صبح شام اور رات کے لیٹ اوقات میں اپنا یہ دھندہ شروع کر رکھا ہے جس سے ایک طرف تو عام شہری سخت اذیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں دوسری طرف ان کے شوروغل سے گھروں ہسپتالوں میں مریضوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہوتا ہے شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ لائوڈ سپیکر اورمیگا فون کے غیر قانونی اور غیر ضروری استعمال کو روکنے کی خاطر انضباطی کاروائی کی جائے۔
گکھڑمنڈی:لائوڈ سپیکر لگائے پھیری والوںاور بھکاریوں نے جینا حرام کردیا
Jan 10, 2022