نوشہرہ ورکاں(نمائندہ نوائے وقت)صحافی و سابق انفارمیشن سکریٹری ڈسٹرکٹ پر یس کلب حافظ مجاہد مالک زیدی اور چئیرمین تحصیل و سرکل پریس کلب گوجرانوالہ چوہدری حسیب پندھیر نے نوجوان قانون دان چوہدری ظہیر یوسف سپراء کو تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کے ممبران نے ایک قابل ،محنتی اور ذہین شخص کو جنرل سیکرٹری منتخب کر کے روشن دماغ ہونے کا ثبوت دیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چوہدری ظہیر یوسف سپراء سمیت بار ایسوسی ایشن کے تمام منتخب اراکین وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ عوام تک انصاف کی آسان فراہمی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔