قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)سابق امیر جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ’’امان اللہ بٹ’’94برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم’’امان اللہ بٹ ‘‘صدر رائس ملز ایسوسی ایشن ذیشان میر،سرپرست اعلی تحصیل و سرکل پریس کلب عمران خالد میر کے ماموں جان ،سکریٹری جنرل جماعت اسلامی سنڑل پنجاب بلال قدرت بٹ اور سنئیر صحافی انجم یونس بٹ کے تایا جان تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی پنجاب کے عہدیداران کے علاوہ علاقہ کی مذہبی،سیاسی وسماجی تنظیموں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کو مرکزی قبرستان قلعہ دیدار سنگھ میں سپرد خاک کردیا گیا۔