حکمرانوں کی بے حسی سے مری میں قیامت برپا ہوئی: عبدالقدوس نقشبندی

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما اسلام (س )پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی ناظم اعلیٰ لاہور ڈیژن قاری اعظم حسین مولانا محمد طیب عثمانی مولانا صلاح الدین ایوبی مولانا علی شاہ قاری واحد بخشش غلام اکبر رحمت اللہ لاشاری سمیت دیگر نے مری کے افسوسناک  واقعہ کو انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے اور کہا کہ حکمرانوں کی بے حسی کی انتہامری میں قیامت برپا ہو گئی۔ وزیر اعلی اور وفاقی وزر لاہور میں گھنٹوں تک تنظیم سازی کے اجلاس میں مصروف رہے۔ مسکراتے چہروں سے پریس کانفرنس،اپوزیشن پر طنز کے نشترچلاتے رہے۔ سوال یہ کہ گنجائش سے زیا دہ گاڑیو ں کو جانے کی اجازت ہی کیوں دی گئی، انہوں نے کہاکہ جے یو آئی اس اندوہناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...