لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے مری میں برفباری کے باعث جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غمناک واقعہ کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔سانحہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں سیاح مری پہنچے مگر ریاستی حکام اور اداروں کو خبرتھی اور نہ ہی اس کے لیے انتظامات نظر آئے ، جوکہ افسوسنا ک اور قابل مذمت ہے۔
سانحہ مری کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے: عبدالغفور راشد
Jan 10, 2022