الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) ملکی اورعوامی مفادات کومد نظررکھتے ہوئے فیصلے کئے علاقائی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملکر آئندہ الیکشن میں حصہ لینگے ماضی کی طرح کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ان خیالات کا اظہار سابق وزیرخارجہ سردارآصف احمد علی نے بگھیانہ کوٹ سردارکرامت اللہ پربیرسٹر سردارمحمد علی ،سردارشہزاد گنجہ ،سردار کاشف گنجہ ،سردار مقدس کوثر گنجہ ودیگر کے ہمراہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاانکا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کے لٹیروں نے اشیاء وخوردونوش ذخیرہ کرکے مصنوعی قلت پیداکی جس سے مہنگائی جنم لے رہی ہے وزیراعظم عمران خان نے ملک کو معاشی طورپرجہاں مضبوط کیا وہاں کھویا ہواملکی وقاربھی بحال کیا اس بات میں کوئی شک نہیں وہ عالمی طاقتوں کے سامنے سرجھکانے کی بجائے ڈٹ گئے اور عالمی طاقتوں کے صدیوںپرانے خواب چکناچورکردیے آئندہ بلدیاتی و نیشنل اسمبلی کے الیکشن بھر پور طریقے سے لڑینگے اور کامیاب ہو کر دوبارہ ملک و قوم کی خدمت کرینگے ۔