شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، جمہوریت کی بحالی کیلئے اپنا اہم کردارادا کیا سابق وزیر اعظم بی بی شہیدنے ملک میں اپنے خون سے جمہوریت کی آبیاری کی پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی مستقبل نہ ہے، آج وہ بھی سوچنے پرمجبور ہوگئے ہیں جو انہیں اقتدار میں لیکر آئے تھے پیپلز پارٹی ملک میں بہترین نظام حکومت چاہتی ہے کیونکہ عوامی ریلیف کا حامل حقیقی جمہوری نظام ہی پاکستان کی بقاء کی ضمانت ہے ، بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح بی بی شہید کے علم کو بلند کیا اور ان کے نظریات و افکار کوآگے بڑھایا وہ قابل تعریف ہی نہیں بلکہ لائق تحسین بھی ہے ان خیالات کااظہارانہوںیہاںصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔