پکوان

Jan 10, 2022

باربی کیو رائیس

اجزائ:۔
 چکن بون لیس، ایک بریسٹ پیس، پیاز2 عدد چھوٹی چھوٹی کاٹ لیں، دہی1 کپ، تندوری مصالحہ،3 چمچ، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہن کا پیسٹ،1 کھانے کا چمچ، کٹی لال مرچ،2 چمچ، کالی مرچ،1 چمچ، کچن کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیے، اس میں نمک، تندوری مصالحہ، دہی نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، کٹی لال مرچ، کالی مرچ کو مکس کرکے آدھے گھنٹے کے لیے میرینیٹ کر لیں۔ دو چمچ گھی میں چوپ ہوئے پیاز کو دو منٹ کے لیے سوتے کر لیں۔ پھر میرینیٹڈ چکن کو ڈال کر اچھے سے پکائیں۔ جب گل جائے تو چولہا بند کر دیں۔
’’سبزیوں کے لیے‘‘
 شملہ،2عدد، گاجر 2 عدد، سویاس4 چمچ، کٹی لال مرچ 1 چمچ، نمک حسب ذائقہ،مکھن کو پین میں ڈال کر اس میں گاجر اور شملہ مرچ ڈال کر سوتے  کرلیں۔ سویاس اور کٹی لال مرچ ڈال کر گلا لیں۔
’’باربی کیو ساس‘‘
مایونیز،2 کپ، سویاس3 کھانے کے چمچ، وینیگر3 کھانے کے چمچ، BBO ساس2 کھانے کے چمچ، مسئرد ساس1 چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ 1 چائے کا چمچ، لال مرچ1 چائے کا چمچ، کٹی لال مرچ1 کھانے کا چمچ، دودھ آدھا کپ، سب چیزوں کو ایک بائول میں ڈال کر مکس کر لیں۔ اب ساتھ میں چاول ابال لیں۔ اب ڈش میں چاول اس پر سبزیاں اور چکن اور اس پر ساس ڈال کر سرو کریں۔

مزیدخبریں