اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کے جہازوں راہ نورد اور مددگار اور آبدوز حمزہ نے عالمی سمندروں میں تعیناتی کے دوران عمان کی بندرگاہ سلطان بِن قابوس کا دورہ کیا۔ بندرگاہ آمد پر عمان میں تعینات پاکستان کے دفاعی اتاشی اور عمانی بحریہ کے اعلی حکام نے پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران، کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اور مشن کمانڈر نے عمان کے چیف آف سلطان آرمڈ فورسز اور رائل نیوی عمان کے کمانڈر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفت و شنید کے علاوہ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے عمان کی عوام اور بالخصوص عمانی بحریہ کے لئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ کمانڈر سید بن سلطان نیول بیس اور رائل نیوی آف عمان کے ڈی جی آپریشنز اینڈ پلانز سے بھی ملاقات کی۔
بندر گاہ کا دورہ
پاک بحریہ کے 2 جہازوں کا دورہ بندرگاہ سلطان قابوس
Jan 10, 2022