نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے نفرت کی کئی فیکٹریاں قائم کر رکھی ہیں اور ٹیک فوگ ایپ ان میں سے ایک ہے۔ ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایک مخصوص مذہب کی خواتین کو نشانہ بنانے والے بلی بائی ایپ کیس کے ملزمان کی عمر کی دیکھتے ہوئے پورا ملک حیران ہے کہ اتنی نفرت کہاں سے آرہی ہے۔ ٹیک فوگ بی جے پی کی معاون ایپ ہے جس نے سائبر آرمی کو نفرت پھیلانے اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی طاقت دی ہے۔
راہول گاندھی