اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ قرضے لیتے رہیں گے تو ملک کی خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہوسکی۔ اپنے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے قرضے لینے پڑتے ہیں اور ملک کی معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔ ہماری خارجہ پالیسی امریکہ کے اثر سے آزاد نہیں ہے۔ دنیا میں شاید ہی کوئی ملک ہو جس کی خارجہ پالیسی مکمل آزاد ہو۔ وسائل نہ ہونے سے عوامی فلاح اور سکیورٹی معاملات بھی متاثر ہوتے ہیں۔
معید یوسف