گجرات (نامہ نگار) پالتو شیر نے بچے پر حملہ کر دیا۔ 11 سالہ بچہ شیر کو دیکھنے ڈیرے پر گیا تھا، شیر نے بازو سے پکڑ لیا، بچہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ رحمانیہ کے علاقے عادووال میں 11 سالہ احسان نامی بچہ ہمسائے کے ڈیرے پر شیر کو دیکھنے گیا جس پر پنجرے میں بند بھوکے شیر نے بچے پر حملہ کرتے ہوئے بازو پکڑ لیا۔ بچے کے شور کرنے پر ہمسائے نے بچے کو شیر کے پنجرے سے چھڑایا۔ بچے کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے شیر کے حملے سے بچے کے بازو پر شیدید چوٹ آئی ہے جس سے بچے کی ہڈی واضع نظر آنے لگ گئی ہے۔ ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیرے کے مالک یاسر عرفات کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا جس کے بعد پولیس نے اس کے ملازم فیض کو حراست میں لے لیا۔ تاہم شہریوں کا کہنا ہے وائلڈ لائف کی نااہلی کی وجہ سے واقعہ پیش آیا ہے۔ بااثر افرادکو رہائشی ایریا میں شیر کو رکھنے کی اجازت کس نے دی۔ دوسری جانب ڈاکٹر کے مطابق 11سالہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
شیر حملہ
گجرات: پالتو شیر نے بچے کا بازو دبوچ لیا، شدید زخمی
Jan 10, 2022