اوکاڑہ (نامہ نگار) سابقہ شوہر نے اپنی مطلقہ بیوی کی تیز دھار چھری سے ناک کاٹ ڈالی۔ ملزم کو متاثرہ خاتون کے دوسری شادی کرنے کا رنج تھا۔ بتایا گیا ہے کہ چک باوا کی رہائشی خاتون ساجدہ بی بی نے چند سال قبل ظفر سے شادی کی تھی جن کے ہاں بچے بھی پیدا ہوئے۔ ساجدہ بی بی نے کچھ عرصہ قبل ظفر سے طلاق حاصل کرلی مگر بچے ظفر نے رکھ لئے۔ ساجدہ بی بی نے بعدازاں ایک شخص مظفر سے شادی کرلی جس کا ظفر کو رنج تھا۔ ظفر نے ساجدہ بی بی کو بچوں سے ملوانے کے بہانے اپنے گھر بلایا اور تیز دھار چھری سے اس کی ناک کاٹ ڈالی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ ساجدہ بی بی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ناک کاٹ ڈالی