سکھر/روہڑی(نامہ نگار ان) سکھر بیراج بھل صفائی ،پانی سطح کم ہونے پر مچھلیوں کا شکار بڑھ گیا،روزانہ منوں کے حساب سے مچھلیاں پکڑی جانے لگی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کی جانب سے سکھر بیراج بھل صفائی و گیٹوں کو مرمتی کاموں کیلئے کھولے جانے کے بعد دریائے سندھ سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں میں پانی سطح کم ہونے پر مچھلیوں کا شکار بڑھ گیا ہے سکھر بیراج سے نکلنے والی نارا کینال،روہڑی کینال سکھر بیراج و دیگر مقامات پر روزانہ منوں کے حساب سے مچھلیاں پکڑی جانے لگی ہیں ان مقامات پر ماہی گیروں سمیت اناڑی شکاری و شہری بھی جال لگا کر مچھلیاں پکڑ رہے ہیں اور پکڑی جانے والی مچھلیاں اپنے رشتے داروں سمیت دوست احباب کو پیش کی جارہی ہیں جبکہ ماہی گیر و شکاری اسے بازار میں بھی فروخت کرتے دیکھے جارہے ہیں۔