کولمبو(آئی این پی) بائیو سیکیورببل کی خلاف ورزی پر ایک سال کی سزا پانے والے سری لنکن کرکٹرز کو بڑا ریلیف مل گیا۔ بورڈ کے مطابق سزا کالعدم ہونے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تینوں کھلاڑی کو تمام قسم کی کرکٹ کھیلنے کا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے 3 کرکٹرز کی سزا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کی تصدیق ترجمان سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی کردی ہے۔ترجمان سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گونا تھلاکا، کوشال مینڈس اور نیروشن ڈک ویلا کی سزا ختم کردی گئی ہے، یہ اقدام کرکٹرز کی جانب سے دی گئی درخواست کے بعد اٹھایا گیا ہے۔بورڈ کے مطابق سزا کالعدم ہونے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور تینوں کھلاڑی کو تمام قسم کی کرکٹ کھیلنے کا اہل قرار دے دیا ہے۔سری لنکن بورڈ نے تینوں کرکٹرز پر جولائی میں بائیو سیکیورببل کی خلاف ورزی پر ایک سال کی پابندی عائد کی تھی۔واضح رہے کہ گذشتہ سال دورہ انگلینڈ کے موقع پر کوشال مینڈس اور نیروشن ڈکویلا اور گونا تھلاکا کی عوام مقامات پر گھومنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں کرکٹرز بغیر ماسک کے گھوم رہے ہیں۔