ٹینس اسٹار رنیتا وورا کووا نے آسٹریلوی حراستی مرکز کو جیل قرار دے دیا

Jan 10, 2022

سڈنی(آئی این پی)چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ٹینس اسٹار رنیتا وورا کووا نے آسٹریلوی حراستی مرکز کو جیل قرار دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ٹینس اسٹار رنیتا وورا کووا نے دعوی کیا تھا کہ انہیں کورونا سے پیش نظر نافذ کی گئی پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہے جس کی بنیاد پر وہ آسٹریلیا میں داخل ہوئی تھیں۔تاہم خاتون ٹینس اسٹار کو آسٹریلیا کے سرحدی حکام نے داخلہ کے لیے ضرروی شرائط پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے ان کا ویزا منسوخ کر کے انہیں اسی امیگریشن ہوٹل میں زیر حراست میں رکھا ہے جہاں سربیا کے اسٹار نوواک جوکووچ  حراست میں موجود ہیں۔رنیتا کا کہنا تھا کہ میں ایک کمرے میں ہوں جہاں سے میں کہیں نہیں جاسکتی جبکہ میری کھڑکی کو بھی مضبوطی سے بند کیا گیا ہے اور میں اسے ایک انچ بھی نہیں کھول سکتی ہوں۔رنیتا کا کہنا تھا کہ شائد انہیں لگتا ہے کہ میں کھڑکی سے کود کر بھاگ جاں گی جبکہ میرے کمرے کے باہر ایک اہلکار موجود ہے اور دوسرا اہلکار کھڑکی کی نیچے موجود ہے جو کہ مضحکہ خیز ہے۔رنیتا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں جیل میں ہوں کیونکہ وہ اہلکار کھانا لاتے ہیں جبکہ راہداری میں دوسرا اہلکار موجود ہوتا ہے اور آپ کو اسے آگاہ کرنا ہوتا ہے۔

مزیدخبریں